Press "Enter" to skip to content

تربت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقے تربت میں آپریشن کیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بلیدہ کے علاقے میں کیا گیا،اس دوران فورسزکی گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی.

بارودی سرنگ کے حادثے میں‌ چھ سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے. آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے.

یاد رہے کہ آج ہی کے روز بلوچستان کے شہر تربت میں سیکیورٹی اہل کاروں نے اہم کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شخص کی نشان دہی پر تربت پولیس نے سٹلائٹ ٹاؤن میں ایک بنگلے میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کیا

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *