Press "Enter" to skip to content

تحریک انصاف کی حکومت کا وہ پہلا وزیر جسے وزیراعظم نے برطرف کرنے پر غور شروع کردیا

لاہور (19 دسمبر 2018ء) تحریک انصاف کی حکومت کا وہ پہلا وزیر جسے وزیراعظم نے برطرف کرنے پر غور شروع کردیا، حنیف عباسی کی بیٹی کی سفارش کے تنازعے کے شکار وزیر قانون پنجاب راجہ بشاورت سے وزارت واپس لے لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی وزارت اور اہلیت ایک ساتھ خطرے سے دو چار ہو گئیں۔

راجہ بشارت کی بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو دی گئیں دھمکیاں اور گفتگو کو وزیر اعظم عمران خان نے ناپسند کیا ہے اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اسے اپنے محکمے میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ راجہ بشارت کی وزارت سے خطرہ ٹلا نہیں بلکہ مزید بڑھ گیا ہے عمران خان نے راجہ بشارت کے خلاف ان کی مبینہ اہلیہ سیمل راجہ کی طرف سے راجہ بشارت کی نااہلی کیلئے راجہ رضوان عباسی ایڈو وکیٹ کی وساطت سے دائرکیس کی تفصیلات بھی منگوا لی ہیں، ان تفصیلات کے مطالعہ کے بعد اب عمران خان راجہ بشارت کے مستقبل کا جلد فیصلہ کریں گے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *