Press "Enter" to skip to content

بھارتی کرکٹر دھونی کی بیگم کی سینڈل کی کلپ باندھنے کی تصاویر وائرل

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیگم کی سینڈل کی کلپ باندھتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی نے خود کو ہر میدان میں ثابت کیا ہے، چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا دوستی یا بہترین والد کا، ہر روپ میں خود کو منوا کر چھوڑا ہے۔

دھونی نے اب خود کو اچھا شوہر بھی ثابت کیا ہے جس کیلئے انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی بس اہلیہ کی سینڈل کی کلپ ہی باندھی ہے۔

دھونی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کی جانب سے سینڈل کی کلپ باندھتے ہوئے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جوتے آپ نے دلائے ہیں تو ان کو آپ ہی باندھیے۔

تصاویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ٹروانصافینز نامی صارف نے کہا کہ صرف حقیقی مرد ہی خواتین کی عزت کو سمجھ سکتا ہے۔

ابھیشیک سنگھ نامی صارف نے لکھا کہ دھونی کی طرح سب مردوں کو ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔

ایک اور پروین نامی صارف کا کہنا تھا کہ اس کو سچا پیار کہتے ہیں۔

یاد رہے کہ دھونی اپنے بچوں کے ساتھ بھی تفریح کی ویڈیو پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے پچھلے سال پاکستانی کپتان سرفراز کے بیٹے کے بھی خوب لاڈ اٹھائے تھے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *