Press "Enter" to skip to content

بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

کوئٹہ (12 دسمبر2018ء) بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے بلوچستان اور صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے کوئٹہ، بارکھان، فورٹ منرو اور دیگر میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *