Press "Enter" to skip to content

احسن اقبال کی وزیراعظم کے قائداعظم سے متعلق بیان پرتنقید

اسلام آباد(07 دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم آج زندہ ہوتے توشاید نئے پاکستان میں اثاثوں کی انکوائری بھگت رہے ہوتے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان کے طلباء سے خطاب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج زندہ ہوتے توشاید نئے پاکستان میں اثاثوں کی انکوائری بھگت رہے ہوتے۔
عمران خان نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ قائد اعظم بڑے وکیل تھے اور بادشاہ کی طرح رہتے تھے۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *