Press "Enter" to skip to content

آرمی چیف سے روسی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے سفیر الیکسی یوری نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں روسی سفیر الیکسی یوری نے خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ روسی سفیر نے پاک فوج کے 10 افسروں اور 2 جوانوں کو اعزازت سے نوازا۔

اعزازات میں آرڈر آف فرینڈشپ، میڈل فار کرج اور میڈل فار کامن ویلتھ ان ریسکیو شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعزازات روسی کوہ پیما الیگزینڈر گو کوؤ کو بچانے کے اعتراف میں دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الیگزینڈر گو کوؤ کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشیئر سے 20 ہزار فٹ کی بلندی سے بچایا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر گو کوؤ کو لیٹوک پیک سے بچایا گیا۔

Please follow and like us:

Comments are closed.