Press "Enter" to skip to content

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امیر قطر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیربحث آئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جو ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیربحث آئے، اس موقع پر امیر قطر نے خطے بالخصوص افغانستان کے استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا, آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے مذاکرات کی حمایت اور قطر کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے قطر کے قومی دن کے حوالے سے پریڈ میں شرکت کی، آرمی چیف نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کو شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے قطری وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصیربن خلیفہ اور قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

Please follow and like us:

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *